جرائم میں ملوث کراچی پولیس کے اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں، 34 معطل

کراچی پولیس نے منظم جرائم میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 34 افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا جس میں 3 ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں

آئی جی سندھ کی بنائی گئی ٹاسک فورس کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے حکام نے 18 تھانوں کے ہیڈ محررز بھی معطل کردئے،تمام اہلکاروں کو بلیک کمپنی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام افسران واہلکار کل سے گارڈن ہیڈکوارٹرز میں رپورٹ کریں گے۔معطل ہونے والوں میں ایس ایچ اومدینہ کالونی، ایس ایچ او عوامی کالونی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں