جوہانسبرگ ( آن لائن) جنوبی افریقہ میں بکتر بند کیش ٹرک اور بس کے درمیان تصادم میں 20 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق لمپوپو صوبے کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ کیش ٹرانسپورٹ ٹرک کے کنٹرول کھو جانے اور مخالف سمت جانے والی بس سے ٹکرا جانے کے بعد ایک حادثے میں 20 افراد المناک طور پر ہلاک ہو گئے۔
بی بی سی کے مطابق حادثہ ایک موٹروے پل پر پیش آیا، تصادم کے بعد بس نیچے دریا میں گر گئی۔ پیرامیڈیک کمپنی ER24 نے کہا تین افراد سڑک کے کنارے اور 16 افراد کو دریا کے کنارے مردہ پایا گیا۔ ایک شخص بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔