جیل بھرو تحریک، اہم مذہبی جماعت کے سربراہ نے بھی گرفتاری دے دی

مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ  راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کے تحت اپنی گرفتاری دے دی۔ انہوں نے رضا کارانہ طور پر گرفتاری دی ہے۔

اس موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ  حکومت اور اس کے حامیوں  کے اقدامات ملک نے جمہوریت کی راہ میں جو بھی ترقی کی ہے اسے الٹ رہے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم ایسا نہیں ہونے دے گی۔  میں نے آج اس ملک کے جمہوری مستقبل کے لیے گرفتاری دی ہے۔  انہوں نے کہا میں ہر ایک سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں