اسلام آباد( آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونیوالے کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ منی بجٹ کومنظوری کے لے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔
اس سے قبل حکومت نے منی بجٹ کو آرڈینس کے ذریعے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن صدر عارف علوی کی جانب سے انکار کے بعد اب بجٹ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹیکس قوانین 2023 ، کفایت شعاری سے متعلق اقدامات اور ای سی سی کے 10فروری کے فیصلوں کی منظوری دی گئی جبکہ لگثری آئٹمز پر ٹیکس عائد کرنےکابھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ فاقی کابینہ نے کورونا سے بچاﺅ کے انجکشن کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق سمری کو موخر کردیا ہے ۔