کابل(آن لائن) افغان صوبے سرپول کےسکول میں طالبات کو زہر دے دیا گیا جس کی وجہ سے 60 طالبات کی حالت غیر ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان صوبے سر پول میں لڑکیوں کےسکول میں نامعلوم افراد داخل ہوئے اور کلاسوں میں زیر تعلیم لڑکیوں کو زہر دیدیا۔ جس کی وجہ سے متعدد طالبات کی حالت خراب ہوگئی جنھیں نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زہر سے متاثرہ تمام لڑکیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ طالبات کو زہریلا کھانا دیا گیا تھا یا کلاس روم میں زہریلی گیس چھوڑی گئی تھی۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔