لاہور (ویب ڈیسک)ایک سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے اپنے پسندید ہ سیکیورٹی گارڈ راجہ ریاض رسول کو نوکری سے نکال دیا ہے اور ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے نوکری بچانے کے لیے عمران خان کے سیکیورٹی چیف احمد خان نیازی کی بھی منتیں کام نہ آسکیں، اس پر شبہ ظاہر کیا جارہاتھاکہ وہ یوٹیوبرز کو خبریں دے رہا ہے۔
اپنے ولاگ میں مبشر لقمان نے بتایا کہ’ راجہ فیض رسول کو نوکری سے نکال دیا گیا ،میری طرف سے مرچوں والی بات بتائے جانے کے بعد زمان پارک میں ہر نوکر کی خاطر داری شروع ہوگئی، فیض رسول کی شعیب نیازی سے نہیں بنتی جو بشریٰ بی بی کا خاص آدمی ہے اور ہرفن مولا ہے ، یعنی ڈرائیور بھی ہے ، گارڈ بھی اور قابل اعتماد بھی ، چیزوں کو لانے جانے کیلئے بھی اس پر اعتماد کیا جاتا ہے چاہے انگوٹھی کا معاملہ ہی کیوں نہ ہو، آپ یہ سمجھ لیں کہ یہ بڑا بہت ہی خاص مہرہ ہے ، یہ راجہ فیض کو پسند نہیں کرتا تھا ، ان کی آپس میں لڑائی بھی ہوچکی ہے ، اس نے کہا کہ آپ باہر کے سیکیورٹی گارڈ ہیں، گھر کے اندر نہیں، اسے عمران خان کیساتھ روم میں بھی دیکھا جاچکا تھا، پھر وہ گھر کے اندر گیا تو یہ طعنے دینا شروع کردیئے گئے کہ یہ بندہ خبریں دیتا ہے ، پھر عمران خان کو اہلیہ نے الٹی میٹم دیدیا ، عمران خان نے سیکیورٹی کے ذمہ دار احمد نیازی کو بلایا ، اس نے بڑی منت کی کہ ہمارا اچھا سیکیورٹی گارڈ ہے ، آپ کیلئے رکھا ہے لیکن خان نے کہہ دیا کہ مجھے یہ یہاں نہیں چاہیے، بالآخر راجہ فیض کوبشریٰ بی بی کے قابل اعتماد شعیب نیازی کی وجہ سے وہاں سے چھوڑنا پڑ گیا ‘۔
مبشر لقمان نے سوال اٹھایا کہ اب اس سیکیورٹی گارڈ کو تو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگئے ہیں لیکن خبریں تو اب بھی مل رہی ہیں، اب سوچیں کہ کونسا نوکر خبریں دے رہا ہے؟۔