شنگھائی ( آن لائن) ایک فلمی انداز کے واقعے میں چین میں تین خواتین نے ایک ایسے شخص کو بے نقاب کرنے کے لیے مل کر کام کیا جس نے تینوں کو اپنے پیار کے جال میں پھنسایا اور پھر انہیں ایک لاکھ یو آن (تقریباً 40 لاکھ روپے) کا چونا لگایا۔ پولیس کی تفتیش کے نتیجے میں شنگھائی کے اس شخص کو دو سال اور چھ ماہ کی جیل ہوئی ہے۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ سب اس وقت شروع ہوا جب تینوں خواتین 10 فروری کو شنگھائی کے یانگپو ڈسٹرکٹ کے ایک پولیس سٹیشن میں ہی شیوئی کو اپنے ساتھ دھوکہ دہی کی اطلاع دینے گئیں۔ خواتین نے دعویٰ کیا کہ شیوئی نے ان سے رقم ادھار لی لیکن اسے کبھی واپس نہیں کیا۔
خواتین میں سے ایک چن ہونگ نے بتایا کہ اسے شیوئی پر شک ہونے لگا اور اس نے نیند کے وقت اس کا فون چیک کیا ۔ اسے دوسری عورت کے متعدد پیغامات ملے جس میں اس سے پوچھا گیا کہ وہ اس کی کال کیوں مسترد کر رہا ہے۔ اس کے بعد چن نے ژاؤ فین نامی ایک خاتون سے رابطہ کیا اور پتہ چلا کہ وہ شیوئی کے ساتھ رہتی ہے، جو عام طور پر ہر رات سونے کے لیے اس کے فلیٹ میں آتی تھی۔ چن اور ژاؤ نے پایا کہ شیوئی نے ان دونوں کو بتایا تھا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتا ہے۔\
کہانی صرف یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ 10 فروری کو، چن کو ژاؤ لن نامی تیسری خاتون کا فون آیا، جس میں کہا گیا کہ وہ بھی شیوئی کی گرل فرینڈ ہے۔ تینوں خواتین نے مل کر شیوئی کا سامنا کیا اور اس سے اپنے پیسے مانگے ، اس نے انکار کیا تو تینوں خواتین شکایت درج کرانے پولیس سٹیشن پہنچ گئیں۔ یہ واضح تھا کہ وہ تینوں ایک ہی بوائے فرینڈ کو شیئر کر رہی تھیں۔ وہ اکتوبر 2022 سے چن، جون 2022 سے ژاؤ فین اور 2021 سے ژاؤ لین کو ڈیٹ کر رہا تھا۔