پشاور ( آن لائن) تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کو عدالت نے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا تاہم انہوں نے ایک پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف کا ساتھ نبھانے کا عزم ظاہر کیا۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پشاور کی مقامی عدالت میں مجسٹریٹ کے روبرو پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک کو پیش کیا گیا، عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد شاہد خٹک کو سنٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہد خٹک پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ انہیں گذشتہ پشاور پولیس نے حراست میں لیا تھا، وہ 9 مئی واقعات کے بعد سے روپوش تھے۔
گرفتاری کے بعد ایک پیغام میں شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ ان کا جذبہ بھی وہی، جنون بھی پہلے جیسا ہے، اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ مضبوطی کیساتھ کھڑے ہیں۔