روم(آئی این پی)اٹلی نے متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر عائد پابندی ختم کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت نے کابینہ کے اجلاس کے بعد اس فیصلہ کا اعلان کیا ہے ، حکومت نے اپنے بیان میں سعودی عرب کی حالیہ امن اور ثالثی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تبدیل شدہ زمینی صورت حال کی روشنی میں اس پابندی کی اب ضرورت نہیں رہی ہے، اٹلی نے 2019 اور 2020 میں یو اے ای اور سعودی عرب کو فوجی سازوسامان کی برآمدات پر پابندی عائد کی تھی تاکہ دونوں عرب ممالک کو یمن تنازع میں استعمال ہونے سے روکا جاسکے۔’