”تحریک انصاف کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا“ کپتان کے ایک اور ٹکٹ ہولڈر کھلاڑی نے خیرباد کہہ دیا’

فورٹ عباس(آن لائن)تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر راﺅ شاہد تسلیم نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فورٹ عباس کے حلقہ پی پی 242 سے ڈاکٹر راﺅ شاہد تسلیم نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرلی،ڈاکٹر راﺅ شاہد تسلیم پی ٹی آئی کے سابقہ امیدوارصوبائی اسمبلی اور موجودہ تحصیل صدر تھے ۔\

پی پی 242 فورٹ عباس سے تحریک انصاف کے مضبوط امیدوار تھے ، ڈاکٹرراﺅ شاہد تسلیم 15 دن جیل میں رہے۔

رہائی کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں ڈاکٹر شاہد تسلیم نے کہاکہ تحریک انصاف کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا،9 مئی کے واقعات قابل افسوس تھے، مذمت کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں