قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز ہونگے یا نہیں ؟ اہم خبر آ گئی

لاہور ( آن لائن ) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز ہونگے یا نہیں ؟  اس حوالے سے اہم خبر سامنے  آ ئی ہے۔”جیو نیوز ” کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ سری لنکا اور پاکستان کرکٹ بورڈز کے درمیان اس حوالے سے ابتدائی بات چیت ہو ئی تھی تاہم  ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر وائٹ بال سیریز کو حتمی شکل نہ دی جاسکی۔  یہی وجہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے  کے معاملے پر تاحال کوئی فیصلہ نہ کیا جاسکا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز صرف ٹیسٹ میچز پر ہی مشتمل رہے گی جن میں سے 2  ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہیں۔ یہ  ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی اور سری لنکا کرکٹ جلد شیڈول کا اعلان کرے گا۔

دوسری جانب  سری لنکا کرکٹ نے ورلڈکپ کے پیش نظر ون ڈے میچز کی تجویز دی تھی تاہم  دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں