یوکرین کے صدر زیلنسکی نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین میں قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مسودے پر حمایت کی جائے ۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے صدر عارف علوی کو ٹیلی فون کیا گیا ، اس موقع پر دونوں صدور کے مابین روس یوکرین جنگ کے باعث ترقی پذیر ممالک کو درپیش توانائی اور خوراک کے مسائل پر تبادلہ خیا ل ہوا جبکہ اقتصادی و سیاسی امور بھی زیر غور آئے۔ دونوں سربراہان مملکت نے اقتصادی وتجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر ضرور دیا ۔
صدر زیلنسکی نے عارف علوی سے گفتگو کے دوران10 نکاتی امن فارمولے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مسودے پر حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ۔