پشاور ( آن لائن) تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے جنرل سیکریٹری اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے جمشید تھامس اقلیتی نشست پر رکن اسمبلی بنے تھے، انہوں نےپارٹی عہدے سے بھی استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے بیان میں جمشید تھامس کا کہنا تھا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ سب کے لیے ناقابل قبول ہے، اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، کوئی بھی پاکستانی یادگار شہداء کی بے حرمتی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، شفاف تحقیقات کے ذریعے اس واقعے میں ملوث افراد کو سامنے لاکر سزا دی جائے، 9 مئی کےبعد تحریک انصاف میں رہنا کی کوئی وجہ باقی نہیں رہتی۔