پیوٹن سے معاملات طے کرنے کے بعد واپس آیا تو سابق آرمی چیف نے کہاروس کے یوکرین پر حملے کی مذمت کرو، عمران خان

لاہور(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہم نے روس سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی ، دورہ روس میں ہم نے بھارت کی طرح سستا تیل لینے کی بات کی،میں نے صدر پیوٹن سے طے کرلیا تھا 30 فیصد سستا تیل دیں لیں گے،یہاں واپس آیا تو ہمارے سابق آرمی چیف نے کہاروس کے یوکرین پر حملے کے اقدام کی مذمت کرو،میں نے کہاکہ بھارت نے تو کوئی مذمت نہیں کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے،یہا ں طاقتور لوگوں کو این آر او مل جاتا ہے،کیا کبھی سنا ہے مغرب میں کسی کو این آر او ملا ہو؟،باہر بڑے چوروں پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے اس لئے وہ ملک ترقی کرتے ہیں، سنگاپور میں قانون کی حکمرانی پر عمل کرکے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیا، انصاف قائم نہ کرنے والا ملک ترقی نہیں کر سکتا،قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت نہیں آ سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں