لاہور( آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں جرمانہ کی رقم میں 100 فیصد اضافہ کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے جرمانہ کی رقم میں 100 فیصد اضافہ کردیا،عدالت نے فصلو ںکی باقیات کو جلانے والوں پر جرمانہ کی رقم میں اضافہ کردیا۔
ہائیکورٹ نے فصلو ںکو جلانے والوں پر ایک لاکھ کے بجائے 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے بلند عمارتوں کی چھتوں پر پودے نہ لگانے والوں پر10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیدیا۔
ہائیکورٹ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایات کردیں،عدالت نے گرین بیلٹس پر قائم تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیدیا۔