بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )سپین کے شہر ویلنسیا میں ضلع گجرات کے گاؤں پوران سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ پاکستانی نوجوان یاسر عرفات ظفر سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ یاسر اپنے کزنز کے ساتھ سیروتفریح کے لئے سمندر پر نہانے کے لئے گیاتھا ۔جاں بحق ہونے والا نوجوان تیرنا نہیں جانتاتھا ۔
مقامی پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچے نوجوان کو پانی سے نکالنے کے بعد ایک گھنٹہ تک اس کی سانسوں کو بحال کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہ ہوسکی۔ جس کے بعد ڈیڈ باڈی پولیس کے حوالے کردی گئی۔