کراچی ( آن لائن) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے اضافی پارکنگ فیس وصولی کیس میں سرکاری افسر کے جواب پر برہم ہو گئے، کڑے سوالات کرتے ہوئے جھاڑ پلا دی۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے دوران سماعت ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ سے استفسار کیا کہ کب سے جانتے ہو اس ٹھیکیدار کو جس کو پارکنگ کا ٹھیکہ دیا، کیا الہام ہوتا ہے کس کو پارکنگ کا ٹھیکہ دینا ہے؟ سب کھانچے مار رہے ہیں، سچ بتاؤ کتنے پیسے پکڑے؟
ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ نے کہا کہ ٹھیکہ دینے کے پیسے وصول نہیں کئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 15 مئی کو ٹھیکہ جاری کیا گیا، بتایا جائے کس قانون کے تحت ٹھیکیدار کو پارکنگ کا ٹھیکہ دیا گیا۔ عدالت نے ڈی ایم سی ساؤتھ کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔