کراچی( آن لائن)ممبر صوبائی اسمبلی اور یوتھ ونگ سندھ کے صدر عباس جعفری نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عباس جعفری کا اپنے ویڈیو بیان میں کہناتھا کہ 9 مئی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کی اب بھی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،پاکستان کی بنیاد پاکستان آرمی ہے اور بنیادوں کو چھیڑا نہیں جاتا،ان کاکہناتھا کہ میں پارٹی کی رکنیت اور پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیتا ہوں،پاکستان زندہ بادپاکستان آرمی پائندہ باد۔