لندن (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اس سے بڑا دہشتگرد پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا، اب واسطہ پڑا ہے تو سب سامنے آیا ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ہیرا پھیر اور فراڈیا تو پہلے ہی تھا، ساری دنیا جانتی ہے لیکن یہ دہشت گرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو سب سامنے آیا ہے، اس سے بڑا فراڈیا پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا، یہ تو ہر معاملے میں دوسروں سے نمبر لے کر آگے آگے جارہا ہے۔