اسلام آباد( آن لائن)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کیلئے بجلی ساڑھے 3 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیپرا نے اہل کراچی کیلئے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کردی ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ،نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔
نیپرا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق فیصلے دے چکی ہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق موجودہ درخواست مناسب نہیں ۔