پاکستان کی صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں ، امریکہ کا بیان سامنے آگیا

واشنگٹن ( آن لائن) ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے پاکستانی تیل و گیس کی تنصیبات پر دہشتگرد حملے  پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ رپورٹس ہیں کہ 4 سرکاری اہلکار  اور  2 شہری جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد کے خاندان سے تعزیت، زخمیوں کی جلدصحت یابی کی امیدہے، حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پہلے بھی کہہ چکےہیں پاکستان میں صورتحال مانیٹر کر رہےہیں، کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر کوئی پوزیشن نہیں، جمہوری  اقدار کا نفاذ، آزادی اظہار رائے، قانون کی عملداری کا اطلاق سب پر ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں