ملک میں سونا سستا ہوگیا

 کراچی( آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت میں 100 روپے فی تولہ کی معمولی کمی ہوئی ہے۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 37 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 85 روپے گھٹ کر دو لاکھ 3 ہزار 361 روپے ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی سے 1959 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں