شاہین شاہ آفریدی کا یوم تکریم شہدا سے متعلق پیغام سامنے آ گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا یوم تکریم شہدا سے متعلق پیغام سامنے آ گیا ہے۔

نجی ٹٰی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کرکٹر شاہین شاہ افریدی کا یوم تکریم شہدا سے متعلق کہنا تھا کہ وطن عزیز کے دفاع کی خاطر بہت سے لوگوں نے قربانی دی ہے، پاکستانی قوم ایک زندہ قوم ہے اور پاکستان کا ایک روشن مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، زندہ قومیں ہمیشہ اپنے شہدا کو یاد رکھتی ہیں۔ 

واضح رہے کہ یوم تکریم شہدا 25 مئی بروز جمعرات کو منایا جا رہا ہے، یہ دن منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے، قوم کو پیغام دینا ہے شہداء، اُن کی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں