اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے وکلا نے بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا، عدالت نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کاحکم دیدیا۔
یاد رہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما کی رہائی بیان حلفی سے مشروط کی تھی ۔