کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہاہے کہ ان کا یہ ہدف ہے کہ کم سے کم 15 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل ہونے تک کھیلتے رہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ میں ابھی کرکٹ کھیل کر انجوائے کر رہا ہوں، جب مجھے گراؤنڈ میں اترنا بوجھ لگنا شروع ہو گیا تو میں ہر چیز سے ریٹائر منٹ لے لوں گا۔ اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ثانیہ مرزا کا ٹینس میں شاندار کیریئر رہا ہے، ثانیہ مرزا کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، وہ آج کل دبئی میں کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ کھیل رہی ہیں، ثانیہ مرزا نے کھیل میں جو کچھ حاصل کیا ہے مجھے اس پر فخر ہے۔