برمنگھم(آئی این پی ) برمنگھم میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی انجری کا شکار ہوگئے۔
حسن علی کی انجری کا واقعہ برمنگھم بیئرز اور یارکشائر وکنگ کے درمیان اوپننگ میچ سے قبل پیش آیا۔ حسن علی میچ سے چند لمحات قبل گراونڈ میں وارم آپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد انہیں برمنگھم بیئرز کا اسٹاف اٹھاکر گرانڈ سے باہر لے کرگیا۔ فاسٹ بولر حسن علی کی انجری کی نوعیت کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
حسن علی یارکشائر کے خلاف برمنگھم بیئرز کا افتتاحی میچ نہیں کھیل سکے تاہم ان کی ٹیم نے میچ میں 34 رنز سے فتح حاصل کرلی۔