لاہور ( آن لائن) پنجاب پولیس کے باوردی اہلکاروں نے عمران خان کے گھر کی سکیورٹی سنبھال لی ہے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر کے باہر 30 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ کمشنر لاہور کی سربراہی میں مذاکرات کیلئے وفد عمران خان کے گھر پہنچے گا۔ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں تلاشی کیلئے 400 پولیس اہلکار حصہ لیں گے
بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے گھر کا سرچ آپریشن میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں مکمل کیا جائے گا۔