اپنے دورہ پاکستان کے دوران بھارتی نغمہ نگار اور سابق رکن پارلیمان جاوید اختر نے لاہور میں فیض فیسٹیول میں شرکت کے علاوہ مشاعرے اور اپنی کتاب ‘جادو نامہ’ کے اجراء کی تقریب میں بھی حصہ لیا۔
جاوید اختر کے دورہ پاکستان کی خبر عام ہوتے ہی بھارت میں شدت پسند ہندو تنظیموں اور افراد نے ان کے خلاف محاذ کھول دیا۔بعض افراد نے تو حکومت سے جاوید اختر کا ویزا منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا تاکہ وہ بھارت واپس نہ آ سکیں۔
دیسی موجیٹو نامی ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا، “جاوید اختر فیض فیسٹیول میں شرکت کے لیے پاکستان میں ہیں۔ دراصل ان کے لیے اپنے ملک سے زیادہ اہم ان کا مذہب ہے۔”
بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی خدمات لینے پرسخت نتائج کی دھمکی
دلیپ جین نامی ایک صارف نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے درخواست کی کہ ان کا ریٹرن ویزا منسوخ کردیا جائے۔
شنکر نامی ایک دیگر صارف کا کہنا تھا، “امید ہے کہ یہ ہندو فوبک جاوید اختر وہیں رہے گا اور اپنی بیوی سے سیاہ ٹینٹ (خیمہ) پہننے کے لیے کہے گا۔”
جاوید اختر جب تک معافی نہیں مانگتے ان کی فلم نہیں چلنے دیں گے، بی جے پی
ایک دیگر صارف نے سوال کیا کہ کیا یہ ان کی “گھر واپسی” ہے، جس پر دوسرے صارف نے جواب دیا “امید ہے جاوید اختر اپنی بھلائی کے لیے پاکستان میں ہی رہیں گے۔