وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے۔ ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔  مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس کے سینئر افسران موقع پر موجود ہیں۔ گاڑی اور سوار افراد کو پولیس حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں