لاہور( آن لائن) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ معاف فرمانے والا ہے، کرپشن توشاید قیامت تک ختم نہ ہو ہم نےعوام کی خدمت کی بھرپور کوشش کی۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں ملک میں مہنگائی ہے، رمضان میں 65 ارب روپے سے مفت آٹے کا انتظام ہوا، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے، آئی ایم ایف کا ٹوٹا پھوٹا معاہدہ ہماری جھولی میں ڈال دیا گیا، اگر آئی ایم ایف کی بیڑیاں کٹ جائیں تو ہم اپنے قدموں پر کھڑے ہوں گے، مجبوری ہے ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط ماننی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام شرائط پوری کردی گئی ہیں اب آئی ایم ایف کے پاس معاہدہ نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے ۔