کراچی( آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے لندن پلان کے تحت عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ علی زیدی کے دفتر میں دھاوا بول کر انہیں ایسے گرفتار کیا گیا ہے جیسے وہ کوئی ڈاکو ہوں۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے مزید کارکنوں کو گرفتار کرنے کا ارادہ کیا ہے، ہر ہفتے کو کسی نہ کسی کو گرفتار کرتے ہیں،یہ سب کچھ رانا ثنا اللہ کے کہنے پر کیا جارہا ہے ۔
رہنما پی ٹی آئی آفتاب صدیقی نے کہا کہ علی زیدی کو 10 سال پرانے مقدمے میں اٹھایا گیا ہے، اگر کوئی کیس تھا تو انہیں عزت سے لے جاتے، ہر چیز کا طریقہ کار اور قانون ہے۔