لاہور ( آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کا ٹاس ہوگیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ پہلے میچ میں بھی گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کی تھی۔
گوگل کی جانب سے میچ شروع ہونے سے پہلے کی گئی پیشگوئی کے مطابق گرین شرٹس کے یہ میچ جیتنے کے 73 فیصد امکانات ہیں جب کہ کیوی ٹیم 27 فیصد امکان کے ساتھ کہیں پیچھے ہے۔
یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان کیوی ٹیم کو 88 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 182 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 15.3 اوورز میں صرف 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔