اب تک آئین کے اندر رہ کر جدو جہد کی، آئین نہ رہا تو جدوجہد کی بھی حدود نہیں رہیں گی، فواد چوہدری نے چیلنج دیدیا

لاہور ( آن لائن) سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک آئین کے اندر رہ کر جدو جہد کی، آئین نہ رہا تو جدوجہد کی بھی حدود نہیں رہیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات منعقد کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں ہوتا اور سپریم کورٹ کو بھی الیکشن کمیشن کی طرح بے وقعت ادارہ بنانے کی کوشش کی گئی تو عوام کے پاس انقلاب کے علاوہ کوئ راستہ نہیں بچے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کیلئے سروں پر کفن باندھ کر اسلام آباد کی طرف نکلنا ہو گا،اب تک آئین کے اندر رہ کر جدو جہد کی ہے اگر آئین نہ رہا تو جدوجہد کی بھی حدود نہیں ہوں گی۔ اس لئے آئین کو مقدم مانا جائے اور عوام کو دیوار سے نہ لگائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں