جو آئین پر عمل نہیں کریگا قانون کے شکنجے میں آئے گا‘شیخ رشید 

لاہور (این این آئی) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو آئین پر عمل نہیں کرے گا وہ قانون کے شکنجے میں آئے گا،پی ٹی آئی کسی بھی وقت انتخاب لڑنے کے لئے تیارہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں ملکی سیاسی ومعاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے آئین اورقانون کی بالادستی پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں