پی ایس ایل 8، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو کامیابی کے لیے 155 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 9ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز انتہائی سست رہا جبکہ ابتدائی بلے باز خاطر خواہ کاکردگی بھی نہ دکھا سکے۔جیسن روئے 14، مارٹن گپٹل 12 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اوس کی وجہ سے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اچھی وکٹ دکھائی دے رہی ہے۔ بڑا اسکور کر کے اس کا دفاع کرنے کی کوشش کریں گے

پشاور زلمی کی ٹیم بابر اعظم کی کپتانی میں میدان میں اتر رہی ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، دسن شناکا، جمی نیشم، وہاب ریاض، عثمان قادر، ارشد اقبال اور سفیان مقیم شامل ہیں۔سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیسن روئے، مارٹن گپٹل، عبدالواحد بنگلزئی، محمد حفیظ، اوڈین اسمتھ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد حسنین، نسیم شاہ اور قیس احمد پر مشتمل ہے۔         

اپنا تبصرہ بھیجیں