” چینلز پر بلوچستان کو اوسطاً روزانہ صرف 34 سیکنڈ کی کوریج ملتی ہے” سیکریٹری اطلاعات پھٹ پڑے

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے سیکریٹری اطلاعات محمد حمزہ شفقات نے شکوہ کیا ہے کہ مین سٹریم میڈیا کی جانب سے صوبہ بلوچستان کو بری طرح نظر انداز کیا جاتا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے شکوہ کیا ” بطور سیکریٹری اطلاعات میرا اپنے دفتر میں پانچواں مہینہ ہے۔ ان پانچ ماہ میں بلوچستان حکومت نے اپنے بہترین پراجیکٹس کے کم از کم 20 سے زائد میڈیا پیکج خود بنا کر بھیجے لیکن کسی بڑے نجی چینل نے ایک بھی آن ائیر نہیں کیا۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ بڑے نجی ٹی وی چینلز پر اوسطاً بلوچستان کو ایک دن میں صرف 34 سیکنڈز ملتے ہیں اور وہ بھی صرف منفی خبریں۔ جی صرف 34 سیکنڈ ۔ اس وقت صرف پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان بلوچستان کو کوور کر رہے ہیں۔”

انہوں نے سوال اٹھایا ” پرائیویٹ چینلز بلوچستان کی مثبت کوریج کرنے میں اتنے ہچکچاتے کیوں ہیں جبکہ اسلام اباد کے تو گریڈ 17 کے افسران کو بھی کوریج ملتی ہے؟”

خیال رہے کہ حمزہ شفقات اس سے پہلے اسلام آباد میں ڈپٹی کمشنر کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں، وہ عوامی مسائل پر فوری ایکشن لینے کے حوالے سے شہرت رکھتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں