اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی پاسپورٹ کا شمار دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں ہوتا ہے، جس پر صرف 32ممالک بغیر ویزا یا آن آرائیول ویزا پر پاکستانی شہریوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ان ممالک میں کک آئی لینڈز، مائیکرونیشیا، نیوئے(Niue)، پالاؤ آئی لینڈز، ساموا، ٹوالو، وینواٹو، قطر، ڈومینیکا، ہیٹی، مونٹ سیراٹ (Montserrat)، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گرینیڈینز، ٹرینداد اینڈ ٹوباگو شامل ہیں۔
ان کے علاوہ کمبوڈیا، مالدیپ، نیپال، تیمور لیسٹے، برونڈی، کیپ وردے آئی لینڈز، کومورو آئی لینڈز، گنی بساؤ، مڈغاسکر، موریطانیہ، موزمبیک، روانڈا، سینیگال، سیشیلس، سیئرا لیون، صومالیہ، تنزانیہ، توگو اور یوگنڈا 32ممالک کی اس فہرست میں کا حصہ ہیں جو پاکستانی شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت دیتے ہیں یا آن آرائیول ویزا کی سہولت دیتے ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ممالک اپنی ویزا پالیسی میں گاہے بگاہے تبدیلیاں کرتے رہتے ہیں چنانچہ جو پاکستانی شہری ان ممالک کا سفر کرنے کا خواہش مند ہو، پیشگی متعلقہ ملک کی پالیسی سے آگاہی حاصل کر لے۔ مزید برآں بعض ممالک آن آرائیول ویزے پر کچھ اضافی دستاویزات اور اضافی فیس لاگو کرتے ہیں، چنانچہ اس حوالے سے بھی پہلے سے تحقیق کر لیں۔