دبئی ( آن لائن) دبئی میں قائم ایک کمپنی مڈسمر ٹائم انٹرنیشنل مارکیٹنگ ایل ایل سی کو ایک ٹک ٹاکر کی تلاش ہے۔ کمپنی کا مقصد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر باصلاحیت لائیو سٹریمرز کو فروغ دینا ہے، اسی سلسلے میں انہیں ایک لائیو ٹِک ٹاک سٹریمر کی تلاش ہے۔ نوکری پر رکھا جانے والا ٹک ٹاکر آن لائن سامعین کے لیے لائیو آڈیو اور ویڈیو مواد نشر کرے گا۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کے پاس براڈکاسٹنگ، میڈیا، یا متعلقہ فیلڈ میں بیچلرز ڈگری ہونا لازم ہے۔ اس عہدے کیلئے جس ٹک ٹاکر کو منتخب کیا جائے گا اسے تین ہزار سے 10 ہزار درہم (2 لاکھ 28 ہزار سے 7 لاکھ 60 ہزار روپے) تک تنخواہ دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments