کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار منیب بٹ اور بلال قریشی مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے حق میں بول پڑے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مریم نواز کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک خاتون ان سے نا مناسب گفتگو کر رہی ہیں،تاہم اب ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی حمایت میں کھڑے ہونے والے منیب بٹ نے خاتون کے اس رویئے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی غلط قرار دیا۔