لاہور(آئی این پی)لاکھوں فرزندان اسلام کل اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے،انتظامات مکمل کر لیے گئے۔رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا ایک روز بعد آغاز ہورہا ہے۔20رمضان المبارک بمطابق کل 11اپریل بروز منگل کو لاکھوں فرزندان اسلام نماز مغرب سے قبل مسنون اعتکاف بیٹھیں گے اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کے لئے خصوصی انتظامات جاری کیے گئے ہیں گھروں اور مساجد میں خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments