’صدر اپنی اوقات سے باہر نکل رہے ہیں‘ الیکشن کی تاریخ پر خواجہ آصف کا ردِ عمل، دیوالیہ کے بیان کی بھی وضاحت کردی

صدرِ مملکت کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے الیکشن کی تاریخ کے اعلان پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صدر کی اوقات ہی نہیں کہ وہ ایسے فیصلے کریں، آئین نے ان کو یہ اختیار ہی نہیں دیا،  وہ اپنی اوقات سے باہر نکل رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ان سے ان کے ملک کے دیوالیہ ہونے کے حوالے سے بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہورہا ہے اس لیے ہم ڈیفالٹ نہیں ہورہے ، انہوں نے امیر اور غریب کے فرق کے تناظر میں بات کی تھی، آپ ایف بی آر کا ریکارڈ دیکھ لیں  وہ ٹیکس جمع کرنے میں ناکام ہے، بڑے بڑے ادارے اور کمپنیاں ڈیفالٹ ہوچکی ہیں، حکومتی کنٹرول میں ادارے ہزاروں ارب کے مقروض ہیں یا نقصان کر ر ہے ہیں ، چند سو افراد کے مفادات کو تحفظ ہے.مافیا ہزاروں ارب کی ٹیکس چوری کرتا ہے اور اس نقصان کو غریب شہری پورا کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں