اوکاڑہ میں تیز رفتار بس الٹ گئی، بچہ اور خاتون سمیت 7 افراد ہسپتال منتقل

اوکاڑہ ( آن لائن) اوکاڑہ میں بس الٹ گئی، بچہ اور خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے قریب قومی شاہراہ پر ڈرائیور کی غفلت سے بس حادثے کا شکار ہو گئی، مسافروں سے بھری بس کو ڈرائیور تیز رفتاری سے دوڑا رہا تھا کہ کنٹرول کھو جانے کے سبب بس الٹ گئی۔ 

حادثے کے نتیجے میں 7 افراد بری طرح زخمی ہو گئے جن میں ایک بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں