کلانکر جھیل میں زائرین کی کشتی الٹنے سے 6افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ آخری اطلاعات باقیوں کی تلاش جاری ہے، کشتی میں دس افراد سوار تھے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈھورونارو کے گاؤں کنھار کے رہائشی افراد سیھڑ فقیر کی درگاہ کی زیارت کے بعد واپس اپنے گاؤں جارہے تھے کہ کشتی کلانکر جھیل میں الٹ گئی،جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے ورثا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پرانی ہونے کے باعث کشتی میں پانی بھر گیا تھا۔
ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ چھوٹی کشتی میں زیادہ لوگ سوار ہونے کی وجہ سے ممکنہ طورپر حادثہ پیش آیا۔لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر ڈھورونارو میں منتقل کردیا گیا۔