ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ ہو گیا

بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے

ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے سوال اٹھائے جارہے تھے اور ان کے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید بھی کی جارہی تھی۔

گزشتہ دنوں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں سست ترین سنچری اسکور کرنے پر ویرات کوہلی تنقید کی زد میں آگئے تھے۔علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے حوالے سے بھی خبریں آرہی تھیں کہ ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جارہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں