حویلی پولیس کی دبنگ کارروائی قتل کیس کا معمہ حل ۔ اپنی ہی بیوی خاوند کی قاتل نکلی

تین دنوں میں حویلی پولیس کی کارروائی مقتول کی اپنی ہی بیوہ ہی قاتلہ نکلی، اپنے آشناء سے مل کر اپنے مجازی خدا کا قتل کر دیا

گزشتہ دنوں حویلی کے گائوں دیگوار جنوبی سے تعلق رکھنے والے مسمی سبز دین ولد جلال دین کے گھر کے عقب سے اس کے بیٹے مقتول محمد کفیل کی لاش ملی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے وہاں سے سیمپل اکھٹے کر کے مقتول کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم ہوا جس پر ڈاکٹر کے تاثرات قتل کے ہی تھے۔ پولیس نے اپنی کارروائی جار ی رکھی اور میت کو ورثاء کے حوالے کیا اور رپورٹ پر مقدمہ نمبر ْ43/24بجرم PC-302 ، کے م مطابق کارروائی عمل میں لائی اس دوران معقول خبر پر پولیس نے مقتول کی بیوہ مسماة(ش) سے دریافت عمل میں لائی گئی جس کو وقوع میں ملوث پایا جا کر تحت ضابطہ زیر مواخذہ لایا گیا۔ مذکوریہ سے دریافت پر پتہ چلا کہ اس کے مسمی آصف ولد کمال دین قوم کٹھانہ ساکنہ ہتھلانجہ کے ساتھ عرصہ دراز سے ناجائز تعلقات تھے ۔ وقوعہ کے روز میرا خاوند سو رہا تھا تو میں نے مسمی آصف سے مل کر اپنے ہی خاوند میں پھندا ڈال کر مارپیٹ کی جس پر اس کی موت واقع ہو گئی بعد ازاں اس نے آشناء کے ساتھ مل کر اسے گھر کی عقبی راستے میں پھینک کر محمد آصف فرار ہو گیا۔ ملزم محمد آصف کے حویلی پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کرتے ہوے روالاکوٹ سے گرفتار کر کے اسے سلاخوں کے پیچھے کر دیا۔ ایس پی حویلی امیر الدین مغل کے حکم پر متعلقہ پولیس نے جانفشانی سے کام کیا اور ملزمان کو اندر حوالات کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں