یو اے ای میں بارشیں:تعلیمی ادارے مزید 2دن بند رکھنے کا اعلان

بارشوں سے ہوئی تباہی کے پیشِ نظر دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں میں جمعرات اور جمعہ کو بھی اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

اماراتی حکومت کی جانب سے اسکولز اور کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ تعلیمی ادارے ریموٹ لرننگ کا اہتمام کریں، تعلیمی اداروں کے اطراف راستوں کو مکمل بحال کرنا ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ امارات میں تمام افراد کے تحفط اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔دبئی ٹرام سروس اور میٹرو سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے، تاہم دبئی میٹرو کے چند اسٹیشنز اب بھی بند ہیں لیکن بس سروس فراہم کی جارہی ہے۔اماراتی حکومت نے عوام کو مشورہ دیا کہ دبئی میں سفر کےلیے میٹرو سروس استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں