وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، پاکستان کی مدد پر اظہار تشکر

 ایم ڈی آئی ایم ایف سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے وزراء اور گورنرز نے ملاقات کی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے مرکزی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ہونے والی ملاقات میں شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے اثرات پر بات کی۔  

محمد اورنگزیب نے اس موقع پر پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں آئی ایم ایف اور دیگر بینکوں کی مدد کا شکریہ ادا کیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی کوششیں جاری ہیں۔ حکومتی سطح پر نجی شعبے کو سہولت فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ موسمیاتی خطرات کے پیش نظر فعال اور ذمہ دار گلوبل فنانشل سیفٹی نیٹ کی ضرورت ہے۔ انھوں نے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلیے آئی ایم ایف سے مدد کی درخواست کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں