تبو کس بالی وڈ اداکار کی محبت میں گرفتارہیں؟

اداکارہ تبو نے تامل ، ملیالم اور ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، شاندار اداکاری کی صلاحیتوں کیلئے انہیں بہترین اداکارہ کے نیشنل فلم ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
تبو نے 14 سال کی عمر میں فلم ’ہم نوجوان‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا ، جس میں انہوں نے دیوانند کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔اپنے اس طویل فلمی سفر کے باوجود بالی وڈ اداکارہ تبو اب تک کنواری ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ تبو کو اداکار ناگ ارجن کے ساتھ پیار ہوگیا تھا،لیکن ناگ ارجن شادی شدہ تھے، جس کی وجہ سے یہ رشتہ آگے نہ بڑھ سکا۔ایک انٹرویو کے دوران تبو کی موجودگی میں ان کے بچپن کے دوست اجے دیوگن سے پوچھا گیا کہ آپ نے کبھی تبو کو شادی کرنے کا مشورہ کیوں نہیں دیا۔
اجے نے کہاکہ پتہ نہیں کیوں تبو ہمیشہ ان سب باتوں کا مجھے ذمہ دار قرار دیتی ہے‘۔اس پر تبو نے کہا کہ اجے نے کبھی بھی شادی کرنے کا مشورہ نہیں دیا کیونکہ وہ مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ میرے لئے کیا اچھا ہے اور کیا برا ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں