وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت لاہور کے حوالے سے اجلاس،اہم فیصلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس, لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور کی گلیوں اور روڈز کی تعمیر وترقی ,سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیدیا،ہدایت کی کہ 3ماہ میں لاہور کی گلیاں بازار کی تعمیر و بحالی، سٹریٹ لائٹس فراہمی و نکاسی آب پراجیکٹ مکمل کئے جائیں ۔ 

 اجلاس میں جیو گرافیکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیاگیا،نیسپاک اور ماحولیات کے ماہرین بھی لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں معاونت کریں گے۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ، پارکوں کی بحالی اور خوبصورتی کے منصوبے بھی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں