بلوچستان میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی

تفسیلات کے مطابق بارشوں کے سبب گوادر کے مختلف علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، پانی رہائشی گھروں کے اندر داخل ہوگیا۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور متعدد سڑکیں بہہ گئیں۔متاثرہ علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے اور دکانیں و دفاتر بند کردیے گئے جس سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا۔ بلوچستان محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔ پہلے مرحلے میں فوری طور پر گھروں کے اندر سے پانی نکالنے کا عمل کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں